
18 Apr 2025
(لاہور نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو نفری فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اس محکمہ میں سیکڑوں پولیس افسروں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے 357 اے ایس آئیز اور 523 سب انسپکٹرز کا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق چھوٹے رینک کے افسران کی فراہمی کی فہرستیں فراہم کی گئی تھیں تاہم کانسٹیبل سے لیکر اعلیٰ رینک کے افسران کے تبادلے سی سی ڈی میں کر دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایس ایس پی رینک سمیت 55 سے زائد اعلی پولیس افسران کے تبادلے محکمہ سی سی ڈی میں کئے جا چکے ہیں۔