اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے کسی کو جیل میں ملاقات سے نہیں روکا، عظمیٰ بخاری

18 Apr 2025
18 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا، جیل رولز کے مطابق قیدیوں سے اہلخانہ کی ملاقات جمعرات کے روز ہوتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست انکی جماعت ہی جیل حکام کو دیتی ہے، ہفتے میں دو دن جمعرات اور منگل کو ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا کسی کو ملاقات سے روکنے میں کوئی عمل دخل نہیں، اپنی جماعت کی اور آپس کی لڑائیاں سڑکوں پر مت لڑیں، علیمہ خان سے انکے بھائی کی پارٹی کے لوگوں کو مسئلہ ہے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود ہی ملاقاتیوں کی فہرست سے ایک دوسرے کے نام نکالتے ہیں پھر ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں، ہفتہ وار فرمائشی گرفتاریاں اور فوٹو سیشن اڈیالہ جیل کے باہر کرنے کی بجائے کہیں اور کر لیا کریں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ خود ہی پولیس وین میں بیٹھتے اور پھر خود اگلے چوک میں اتر جاتے ہیں، ان کی جانب سے خبروں میں رہنے کے لیے تھرڈ کلاس پولیٹیکل سٹنٹ کئے جاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے