16 Apr 2025
(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان امن کے فروغ کیلئے کردار ادا کر رہا ہے۔
تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے عالمی امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے دستے بھیجے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدار عالمی امن کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، عالمی امن کے لیے وزارتی تیاری کانفرنس کا انعقاد نہایت اہم ہے۔
