
13 Apr 2025
(لاہور نیوز) سندر کے علاقہ ملتان روڈ پر علی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب تیز رفتار مرغیوں والے مزدہ ڈالے نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق تیز رفتار مرغیوں والی گاڑی نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری، حادثے میں 45 سالہ ارشاد جاں بحق، اسکی بیوی اور برادر نسبتی زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو قانونی کارروائی کے پیش نظر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے تاہم دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت ڈاکٹروں کے مطابق خطرے سے باہر ہے۔