
13 Apr 2025
(لاہور نیوز) چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن اور رکشہ ڈرائیور میں تصادم، ٹریفک وارڈن نے ہیلمٹ مار کر رکشہ ڈرائیور کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق ریسکیو 1122 نے رکشہ ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا، ہسپتال میں رکشہ ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے، نیازی اڈا کے قریب ڈیوٹی پر موجود وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو روکا اور چالان کرنے لگا۔
رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر بدتمیزی کی جس پر وارڈن نے ہیلمٹ مار دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جلد اصل حقائق سامنے لائیں گے۔