
13 Apr 2025
(لاہور نیوز) چوہنگ پولیس کی کارروائی، لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑے کے دوران ملزم عبد الرؤف نے فائرنگ کر دی۔ ایک فائرشہری نیامت کی ٹانگ میں لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ 50 سالہ نیامت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے موقع سے عبدالرؤف کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم نیاز ڈوگر کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔