اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.07 قیمت فروخت : 39.14
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 318.84 قیمت فروخت : 319.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.65 قیمت فروخت : 376.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.76 قیمت فروخت : 182.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.58 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.13 قیمت فروخت : 77.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3442 دس گرام : 2954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کا لاہور میں پہلا نواز شریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان

12 Apr 2025
12 Apr 2025

(لاہور نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں نواز شریف کے نام سے ہہلا انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2024 میں بطور وزیر اعلیٰ منصب سنبھالا، صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کئے ہیں، پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، یہاں مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحات پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کر رہی ہوں، پنجاب میں سکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے، ابتدائی تعلیم کے شعبےمیں بہتری کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہونہار سکالر شپ سے 50 ہزاربچوں کو تعلیم دی گئی، سکالرشپ کا 50 فیصد حصہ بچیوں کو دیا جاتا ہے، پنجاب میں 30 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کر رہے ہیں، اساتذہ کی تربیت کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مریم نواز  نے کہا کہ لاہور میں نواز شریف کے نام سے پہلا انٹرنیٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں، نصاب کو جدید تقاضوں کےمطابق بنایا جا رہا ہے اور آئی ٹی کی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آج غزہ میں موجود ماؤں کو نہیں بھولنا چاہیے، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles