اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.50 قیمت فروخت : 38.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.59 قیمت فروخت : 319.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.28 قیمت فروخت : 367.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 173.32 قیمت فروخت : 173.63
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.25 قیمت فروخت : 202.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.71 قیمت فروخت : 916.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 340100 دس گرام : 291600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 311756 دس گرام : 267298
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3391 دس گرام : 2910
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انٹرا پارٹی انتخابات: چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب

12 Apr 2025
12 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات، چودھری شجاعت حسین صدر جبکہ چودھری سالک حسین سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔

چودھری شافع حسین جنرل سیکرٹری پنجاب، طارق حسن مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تاہم تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

ایک قرارداد کے ذریعے ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر، غلام مصطفیٰ ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا، انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔

مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا، مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں، فیڈرل کیپیٹل اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین  نے شرکت کی۔

جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی، اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور اس کا مقابلہ کرنے پر افواج پاکستان، رینجرز، پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

چودھری شجاعت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں، مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائے گی۔

انہوں  نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پارٹی کا صدر منتخب کرنے پر جنرل کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کر تا ہوں، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles