
12 Apr 2025
(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے میلہ چراغاں کے پرامن انعقاد کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا 2 ایس پیز، 4 ڈی ایس پیز اور 7 ایس ایچ اوز سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، ڈولفن سکواڈ کی 18 ٹیمیں، پیرو کی 18 ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ ایک ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں، 119 ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات ہیں۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا میلہ چراغاں کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، عرس پر ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، سینئر پولیس افسران میلہ چراغاں کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔