
12 Apr 2025
(ویب ڈیسک) گلبرگ کے علاقے میں نجی کالج کی ملازمہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔
نجی کالج کی 36 سالہ ملازمہ بلقیس موٹر چلانے لگی تو کرنٹ لگ گیا، ریسکیو 1122 کے آنے سے قبل خاتون دم توڑ گئی تھی، ریسکیو نے لاش پولیس کے حوالے کر دی۔
خاتون کی ہلاکت پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔