
(لاہور نیوز) سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے بننے والی فورس سی سی ڈی کو لاہور میں بلڈنگز کی فراہمی کا فیصلہ، آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے زیر استعمال ہیڈ آفس سمیت 4 بلڈنگز کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آرگنائزڈ کرائم چوہنگ ، کاہنہ اور ڈیفنس کی بلڈنگز پر معمول کے مطابق کام جاری رکھا جائے گا، آرگنائزڈ کرائم ماڈل ٹاؤن ، اقبال ٹاؤن ، کوتوالی ، نواں کوٹ کی عمارتیں حوالے کی جائیں گی، شاہدرہ اور کینٹ سمیت ٹاون شپ ہیڈ آفس کی بلڈنگز بھی سی سی ڈی کے حوالے کی جائیں گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں سی سی ڈی کے 3 پولیس سٹیشن بھی انہیں بلڈنگز میں بنائے جائیں گے،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران ٹاؤن شپ میں موجود ہیڈ آفس میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
سی سی ڈی کے لاہور میں 3 اور باقی اضلاع میں ایک ایک تھانے کا قیام عمل میں لایا جائے گا،فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد سی سی ڈی کی بھرتی اور افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔