اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ پر نادرا اہلکار گرفتار

11 Apr 2025
11 Apr 2025

(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع  نے بتایا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے نادرا اہلکار کو گرفتار کر لیا، نادرا اہلکار کو چھاپہ مار کر نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا اور انہیں 17 افغان باشندوں  کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پایا گیا۔

نادرا اہلکار کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ  کی ٹیم  نے گرفتار اہلکار کو تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم اسلام آباد منتقل کر دیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے