اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او کی زیرصدارت اجلاس، غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلاء پر بریفنگ

11 Apr 2025
11 Apr 2025

(لاہورنیوز) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیرِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کو غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

 سی سی پی او لاہور نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کے عمل کی نگرانی کریں۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی باشندوں کو متعلقہ ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا رہا ہے،متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن شیئرنگ سے غیر قانونی افغان باشندوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

 اجلاس میں ڈی آئی جی(آپریشنز) فیصل کامران، ایس ایس پی (آپریشنز) تصور اقبال اور ڈویژنل ایس پیز(آپریشنز) اور دیگر نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے