اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے: فضل الرحمان

10 Apr 2025
10 Apr 2025

(لاہور نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، آج کا اجتماع ایک روایتی قسم کا اجتماع نہیں ہے، تاریخ اس اجتماع کو نظرانداز نہیں کر سکے گی۔

مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ کانفرنس کا اعلامیہ پوری امت مسلمہ کے لیے ہے، اسرائیل ایک ریاستی دہشت گرد ہے، اسرائیل کی تاریخ قتل و غارت سے بھری پڑی ہے، فلسطین کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔

انہوں  نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، دنیا کو پیغام ہے پاکستان فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے ملک کے فلاسفر کہتے ہیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر نہ کیے تو معیشت کیسے چلے گی، ڈرنا کیا ہے؟ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق موقف واضح ہونا چاہیے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مشرف نے کہا تھا آپ امریکا کیخلاف جلوس نکالتے ہیں، مجھے مشرف نے کہا مان لو ہم امریکا کے غلام ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles