
10 Apr 2025
(لاہور نیوز) بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے سکھ برادری آج واہگہ بارڈر پہنچے گی۔
بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچیں گے، سیکریٹری متروکہ وقف بورڈ فرید اقبال کے مطابق حکومت نے خصوصی طور پر 6751 یاتریوں کو ویزے جاری کئے ہیں۔
ایک گروپ پاکستان آمد کے بعد واہگہ بارڈر سے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گا، دوسرا گروپ واہگہ بارڈر سے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور روانہ ہو گا۔
صوبائی وزراء رمیش سنگھ اروڑہ ، ملک فیصل ایوب کھوکھر اور بلال اکبر سکھ برادری کو خوش آمدید کہیں گے، واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندگان بھی موجود ہوں گے۔
اس حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں، یاتریوں کو سخت حفاظتی حصار میں ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا۔