اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب اچانک سروسز ہسپتال پہنچ گئیں، انتظامات تسلی بخش قرار

09 Apr 2025
09 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک سروسز ہسپتال پہنچ گئیں۔

دورے کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا، مریضوں سے علاج معالجے کے بارے پوچھا اور ہسپتال کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

انہوں نے ننھے مریض سے ہلکی پہلکی گفتگو کی، خواتین سے مصافحہ کیا اور حال چال دریافت کیا، اس موقع پر مریم نواز کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سروسز ہسپتال سے خوش ہو کر جا رہی ہوں، میو اور جناح ہسپتال میں جو ایکشن لیا اس سے بہت بہتری آئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  یہاں کسی نے ادویات باہر سے خریدنے کی شکایت نہیں کی، وزیر اعلیٰ کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا نہیں، فیلڈ میں متحرک رہنا ہے۔

ان کا کہنا  تھا کہ جناح ہسپتال میں ادویات ڈبوں میں بند پڑی تھی لیکن مریضوں کو نہیں مل رہی تھیں، فوری ایکشن کی وجہ سے مریضوں کو ریلیف ملا، ان مریضوں کو انتظار بھی نہیں کرنا پڑتا، ہسپتالوں میں اناؤنسمنٹ ہو رہی ہیں، حکومت مفت میڈیسن دے رہی ہے، اگر آپ سے کوئی پیسے لے تو آپ نے نہیں دینے۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا  تھا کہ ہسپتالوں میں کیبنٹ رکھوا دیئے ہیں، مریضوں کو نظر آتا ہے کہ جو ادویات چاہیے وہ یہاں دستیاب ہیں، میرے کام پنجاب کے عوام کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنا ہے، اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے