اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اعلیٰ سطح کے امریکی وفد کی ملاقات

09 Apr 2025
09 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اعلیٰ سطح کے امریکی وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر عہدیدار ایرک مائر نے کی، ملاقات پاکستان منزل انویسٹمنٹ فورم کے پس منظر میں ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی وفد نے اپنی نوعیت کے اس پہلے فورم کے انعقاد کو سراہا، امریکی وفد نے پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرک مائر  نے پاکستان کے مسلسل بہتر ہوتے ہوئے سرمایہ کاری کے منظرنامے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں فریقین کو عالمی ترقیاتی امور اور پاکستان کے خطے میں سکیورٹی کے امور پر اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کرنے کا موقع بھی میسر آیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں طرف سے دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ تعلقات کے نئے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles