
(لاہور نیوز) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گرد جس کھڈ میں بھی ہوا اسے ماریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کے حوالے سے ہم نے ٹارگٹ طے کئے ہیں، فریٹ ٹرینوں کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، مسافر ٹرینوں کا ریونیو بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، جعفر ایکسپریس پرجدید اسلحہ استعمال ہوا، دہشت گرد سیٹلائٹ کے ذریعے افغانستان رابطے میں تھے، پاکستان پہلا ملک ہے جہاں ہر کوئی ویزے کے بغیر آ جاتا ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جو غیر ملکی غیر قانونی ہو گا اسے نکالیں گے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے روز ایک جماعت نے شادیانے بجائے، دہشت گرد جس کھڈ میں بھی ہوا اسے ماریں گے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری مخالف جماعت کے رہنما جن کو منانے جا رہے ہیں، وہ نہیں مان رہے جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ ان لوگوں نے کیا جبکہ نو مئی کو شہدا کا مذاق اڑایا گیا۔