شہرکی خبریں
ریاست مخالف پوسٹوں کا معاملہ، شبلی فراز نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا لیا
08 Apr 2025

08 Apr 2025
(لاہور نیوز) سوشل میڈیا پر ریاست مخالف انتشار پھیلانے کی ایف آئی اے تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے بھی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔
جے آئی ٹی نے ساڑھے 4 گھنٹے رؤف حسن اور شبلی فراز سے سوشل میڈیا پر بیانات سے متعلق پوچھ گچھ کی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما ارسلان خالد، عالیہ حمزہ اور حماد اظہر جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔