
08 Apr 2025
(لاہور نیوز) تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی آمد میں نمایاں بہتری نہ آ سکی۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 کے ڈیڈ لیول سے صرف 8 فٹ بلند ہے، تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے۔
دوسرے بڑے منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1092 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے برف پگھلنے کا عمل شروع ہونے کے بعد پانی کی آمد میں تیزی آئے گی۔