اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.55 قیمت فروخت : 38.62
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 323.84 قیمت فروخت : 324.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.33 قیمت فروخت : 377.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.58 قیمت فروخت : 180.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.29 قیمت فروخت : 203.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 2.00 قیمت فروخت : 2.01
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.83 قیمت فروخت : 74.97
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.97 قیمت فروخت : 77.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.36 قیمت فروخت : 919.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360700 دس گرام : 309200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 330639 دس گرام : 283431
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3452 دس گرام : 2962
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبہ پنجاب میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری

05 Apr 2025
05 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے 13 نئے سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا جس کیلئے اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

پراجیکٹس کے تحت نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے، بہاولپور، اٹک اور مری میں بھی اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ  نے ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کر دی اور سہولت بازاروں  کے قیام کا پلان بھی طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے سہولت بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دے دی، سولر انرجی پر منتقل کرنے سے سہولت بازاروں میں بجلی کی لاگت میں 70 فیصد تک کمی آئے گی، بجلی کی لاگت میں کمی کا فائدہ نرخ میں کمی کرکے عوام تک پہنچایا جائے گا، سہولت بازاروں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لئے 69 کروڑ سے زائد فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم، مظفر گڑھ اور نارووال میں سہولت بازار کے قیام میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کر دی، رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لئے اراضی کی نشاندہی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا سہولت بازار قائم کرنے کا مقصد کمزور اور متوسط طبقے کو اشیاء کم نرخ پر فراہم کرنا ہے، قائد محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت مہنگائی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles