
05 Apr 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 172 ریکارڈ کی گئی جس سے لاہور آلودہ ترین شہر قرار پایا، سید مراتب علی روڈ پر 189 اور اڈا پلاٹ پر 187 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ آلودگی خیابان اقبال میں ریکارڈ کی گئی جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 206 تک پہنچ گیا۔
اسی طرح گلبرگ میں 186 اور پولو گراؤنڈ کینٹ میں 172 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں 171، طفیل روڈ کینٹ میں 169، عسکری ٹین میں 165 اے کیو آئی ریکارڈ، غازی روڈ انٹرچینج پر 156 ایئرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔