اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 328400 دس گرام : 281600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 301031 دس گرام : 258131
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3554 دس گرام : 3050
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف کا ازبک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

30 Mar 2025
30 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوف سے ٹیلی فونک رابطہ، عوام کو عید کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی، دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی، ازبک صدر شوکت مرزیوف نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں  نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں  نے فروری میں وزیر اعظم کے کامیاب دورہ ازبکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا، فریقین  نے متعدد شعبوں میں پاکستان-ازبکستان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دورے کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں پیش رفت کے حوالے سے دونوں فریقوں کی جانب سے باہمی طور پر شناخت کیے گئے اہداف کا ایک "روڈ میپ" وضع کیا گیا ہے، وزیر اعظم  نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا آئندہ دورہ ازبکستان ہمارے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مفید ثابت ہو گا، شہباز شریف نے ازبک صدر شوکت مرزیوف کو جلد ہی پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کیلئے دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles