
(لاہور نیوز) واسا لاہور نے عید کے روز شہریوں کو پانی کی وافر سپلائی کیلئے ٹیوب ویل ٹائمنگ کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔
عید کے روز پبلک واٹر سپلائی لائنز کو پانی مہیا کرنے والے ٹیوب ویل چلنے کے اوقات کار میں معقول اضافہ کیا گیا ہے۔ عید کے روز عوام کو گھروں پر وافر پانی مہیا کرنے کے لئے ٹیوب ویل دن میں تین مرتبہ اِن اوقات میں چلائے جائیں گے۔
پہلا دورانیہ صبح 4:30 سے 10 بجے
دوسرا دورانیہ، دوپہر 12 سے 2 بجے
تیسرا دورانیہ شام 5 سے 8:30 بجے
عید کے بعد ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار یہ ہوں گے
پہلا دورانیہ صبح 5سے دوپہر 9 بجے
دوسرا دورانیہ، دوپہر 12 سے 2 بجے
تیسرا دورانیہ شام 5 سے 8:30 بجے
عید کے دنوں کے دوران عوام الناس کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام واسا آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
عید کے موقع پر پانی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے واسا کا اہم اجلاس ہفتہ کے روز ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت ایم ڈی واسا غفران احمد نے کی۔
اجلاس میں تمام ڈائریکٹر آپریشنز اورایکسیئن شریک ہوئے۔ اجلاس میں عید الفطر پر ٹیوب ویلز کے اوقات کار اور عید کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔