
29 Mar 2025
(ویب ڈیسک) لاہور میں کم سن بچے بھی چوریاں کرنے لگے۔
شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں موٹرسائیکل چوری کی واردات پیش آئی جہاں کم سن چور گلی میں کھڑی موٹرسائیکل لے اڑا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔
چوری شدہ موٹرسائیکل شہری ماسٹر حفیظ کی ہے، ماسٹر حفیظ کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل گلی میں کھڑی کی، چند منٹ بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی، شہری نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ میں درخواست جمع کروا دی۔