
29 Mar 2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر الیکٹرک بسیں عید تعطیلات میں بھی شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کریں گی۔
الیکٹرک بسیں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے زیر انتظام گرین ٹاؤن ڈپو سٹاپ سے ریلوے سٹیشن تک چلائی جا رہی ہیں، لاہور میں چلنے والی الیکٹرک بسیں اپنی پوری آب و تاب سے سڑکوں پر چلیں گی۔
یہ بسیں لاہور کے مصروف ترین روٹ ریلوے سٹیشن سے گرین ٹاؤن مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں، بسیں صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک سفری سہولیات فراہم کریں گی۔