
29 Mar 2025
(لاہور نیوز) 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں اس سورج گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہو گا، سورج گرہن کا آغاز دوپہر ایک بجکر 51 منٹ پر ہو گا اور 3 بجکر 47 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا، پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجکر 44 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہو گا۔
ماہر فلکیات کے مطابق یہ نظارہ یورپ، ایشیا، امریکا، بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔