اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کے عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز

29 Mar 2025
29 Mar 2025

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کی جانب سے عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے گئے۔

 ترجمان کے مطابق لاہور پولیس نے رواں سال 3812 سرچ آپریشنز کئے ہیں، سرچ آپریشنز کے دوران 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا ہے، اس دوران 4 لاکھ 79 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ بھی عمل میں لائی گئی ہے، دوران سرچ آپریشنز 4 لاکھ 77 ہزار افراد کو تصدیق کے بعد کلیئر کر دیا گیا۔

ترجمان  نے بتایا آپریشنز کے دوران 2481 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، 251 ہوٹلوں، 66 گیسٹ ہاؤسز اور 157 ہوسٹلوں کو چیک کیا گیا، 56 فیکٹریوں، 22 بس اڈوں اور 9523 دکانوں کی بھی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت بہترین انتظامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس سمیت جدید ٹیکنالوجی سے سکیورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles