
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور پریکٹس سیشن دیکھا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریاں جاری ہیں، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے غنی انسٹیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ ڈیفنس کا دورہ کیا۔
محسن نقوی نے خواتین کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن دیکھا اور تربیتی کیمپ کی پلیئرز سے ملاقات کی، چیئرمین پی سی بی نے ویمنز ٹیم کے لئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائٹنگ سپرٹ کے ساتھ کھیلیں، میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہار نہیں سکتی، امید ہے کہ آپ بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہیڈ کوچ محمد وسیم، سپن باؤلنگ کوچ عبدالرحمٰن، فاسٹ باؤلنگ کوچ جنید خان اور دیگر مینجمنٹ سٹاف سے بھی ملاقات کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز سے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی تیاریوں کے حوالے سے اپ ڈیٹس لیں۔