
28 Mar 2025
(لاہور نیوز) کینال پارک میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش،ایڈیشنل ایس ایچ او غالب مارکیٹ نے15کال پرفوری ایکشن لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزم بلال کوگرفتار کر لیا،5سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔
بچی کے شور کرنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی ،پولیس نے تعاقب کرکے گرفتار کرلیا۔