
(لاہور نیوز) جمعۃ الوداع کے کے موقع پر پنجاب پولیس کو مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے ہائی الرٹ کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار، کمیونٹی رضا کار تعینات ہیں ،صوبہ بھر کی تمام 36 ہزار سے زائد مساجد ،امام بارگاہوں کو سکیورٹی دی جا رہی ہے۔
صوبہ بھر کی 600 کے قریب اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،شہریوں کے تعاون سے رمضان المبارک کا پر امن انعقاد یقینی بنایا گیا۔
حساس مساجد، امام بارگاہوں پر چیکنگ کے لئے 200 سے زائد واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے، مساجد، عبادت گاہوں کے اطراف سرچ آپریشنز،پٹرولنگ بڑھا دی جائے۔
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد،مارکیٹوں کے گردموثر پٹرولنگ کریں، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔
لاہور پولیس و ڈولفن سکواڈ کے جمعہ سے متعلق سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ 5ہزار سے زائد مساجد اجتماعات کوفول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔
ٹیمیں نماز جمعہ کے اوقات میں مسلسل پٹرولنگ کی حالت میں رہیں گی،ڈولفن ٹیموں و سیکٹر انچارجز کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔