اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کی کمرشل مارکیٹس پر فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت

28 Mar 2025
28 Mar 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کمرشل مارکیٹس پر فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے حوالے سے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ لوڈر رکشوں کو محکمہ ایکسائز رجسٹرڈ نہیں کر رہا، اس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ سکولز کی بسوں پر حکومت کا آرڈیننس آیا تھا وہ ختم ہوگیا ہے، کیا سکولز والے اتنے پاور فل ہیں کہ حکومت بھی بے بس ہو گئی۔

عدالت نے چنگ چی اور لوڈر رکشوں سے متعلق رولز میں ترمیم کر کے رپورٹ طلب کر لی۔

ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو رہی ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالت تو بار بار کہہ رہی ہے پانی کے ایشو پر ایمرجنسی ڈکلیئر کریں، گھروں کے باہر گاڑیاں سرعام دھوئی جا رہی ہیں، پانی کے قحط کی صورتحال بنتی جا رہی ہے، سیکرٹری ای پی اے اور چیف سیکرٹری ان رپورٹس کو نہیں پڑھتے، حکومت کو پانی کے ایشو پر انتہائی سنجیدہ ہونا چاہئے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایک دو گھروں کو جرمانے کریں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا، پانچ ہزار اور دس ہزار روپے جرمانہ کریں، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو باقاعدہ سرکلر جاری کراتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles