اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • یورو قیمت خرید: 302.08 قیمت فروخت : 302.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.97 قیمت فروخت : 362.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.82 قیمت فروخت : 177.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.43 قیمت فروخت : 196.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 316800 دس گرام : 271600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290398 دس گرام : 248965
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3530 دس گرام : 3029
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا ہائی پروفائل مقدمہ، قاتل بھائی، باپ کو سزا سنا دی گئی

24 Mar 2025
24 Mar 2025

(لاہور نیوز) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ہائی پروفائل مقدمہ میں عدالت نے قاتل بھائی اور باپ کو سزا سنا دی۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے ڈکلیئر ہائی پروفائل مقدمہ جس میں باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر (بیٹی ) ماریہ بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا میں ٹرائل مکمل دو ملزمان کو سزائے موت اور ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوا۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقہ جس میں سنگ دل باپ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر 22 سالہ (بیٹی) ماریہ بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کیا، واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا اور مقدمہ میں تفتیشی افسر کو طلب کر کے لائن آف انکوائری جاری کی۔

سید فرہاد علی شاہ نے قانون کے مطابق میرٹ پر تفتیش مکمل کرواتے ہوئے اندر معیاد چالان داخل عدالت کروایا اور مقدمہ کی موثر پیروی کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ہدایات جاری کیں کہ سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرے۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کی ہدایت پر سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا، سپیشل پراسیکیوٹر  نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ہدایات کی روشنی مقدمہ کا ٹرائل مکمل کروایا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کا کیس ثابت ہونے پر مجرم محمد فیصل اور عبد الستار کو سزائے موت اور ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles