اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • یورو قیمت خرید: 302.08 قیمت فروخت : 302.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.97 قیمت فروخت : 362.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.82 قیمت فروخت : 177.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.43 قیمت فروخت : 196.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 316800 دس گرام : 271600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290398 دس گرام : 248965
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3530 دس گرام : 3029
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے احتجاج ہو گا: فیصل چودھری

24 Mar 2025
24 Mar 2025

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عید کےبعد متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے احتجاج ہو گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ سمیت بہت سارے وکلاء کو سیاست کا تجربہ نہیں، عمران خان کی رہائی کے لیے پہلے اور آئندہ بھی کوششیں کرتا رہوں گا، میری خواہش ہے بانی جلد سے جلد جیل سے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بانی کا بیانیہ نہیں آئے گا تو ہمارے لیے مشکل ہو جائے گی، عدالت کا فیصلہ اگر بلینکٹ بین ہو گا تو چیلنج کریں گے، ہمارے بہت سے وکلا سیاسی طور پر نابالغ ہیں، وکلا کو سیاسی صورتحال کو بھی دیکھنا چاہیے تھا۔

وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مقتدرہ سے بات کرنےکا بیان دینا بچگانہ حرکت ہے، ایسی بات سے ہمارے اتحادی پریشان ہو جاتے ہیں، تحریک انصاف میں کوآرڈی نیشن کی بھی کمی ہے، پی ٹی آئی کا ورکرز ایک سوال کرتا ہے بانی کب باہر آئیں گے۔

فیصل چودھری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں، مولانا فضل الرحمان کے جو تحفطات ہیں انہیں حل ہونا چاہیے، عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے احتجاج ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles