اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا وزراء کے غیر حاضر رہنے پر وزیر اعظم کو خط

24 Mar 2025
24 Mar 2025

(لاہور نیوز) ایوان سے وزراء کے غیر حاضر رہنے کے مسئلے پر،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں غلام مصطفیٰ شاہ نے لکھا کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی غیر حاضری کو تشویش ناک مسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ بھی دیا۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزراء کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہ ہو سکی، وزراء کی غیر موجودگی کا معاملہ فوری حل طلب ہے۔

سید غلام مصطفیٰ شاہ نے خط میں مزید کہا کہ قومی وسائل کے استعمال کے باوجود وزراء کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا، آئین کے تحت اراکین کے سوالات کے جواب دینا کابینہ کی مجموعی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم سے مطالبہ ہے کہ مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles