
23 Mar 2025
(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ گڑوی محلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 26 سالہ تانیہ کے نام سے ہوئی ہے، مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں، مقتولہ کے ورثاء کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے جلد ہی قتل کے اصل حقائق منظر عام پر آ جائیں گے جبکہ اس میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔