اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ: ایک اور گولڈ میڈل پاکستان کے نام

23 Mar 2025
23 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے مکسڈ ڈبلز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان کے اعصام الحق قریشی نے اپنی فرانسیسی پارٹنر میگالی جیرارڈ کے ساتھ ملکر ترکیہ کے شہر مناوگت میں ہونے والی آئی ٹی ایف ماسٹرز 40 پلس ورلڈ چیمپئن شپ مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں اعزاز اپنے نام کیا۔

ایک سنسنی خیز فائنل میں اعصام اور میگالی جیرارڈ نے جرمنی کی کیتھرینا راتھ اور اینڈریاس تھیوسن کو 7-5، 6-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا، میچ میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آئی، کیونکہ اعصام اور ان کے ساتھی پہلے سیٹ میں 5-2 سے نیچے تھے، اس کے بعد وہ دوسرے سیٹ پر حاوی رہے اور 6-3 سے فتح حاصل کی۔

قومی ٹینس سپر سٹار اعصام الحق نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے پاکستان کیلئے ایک اور طلائی تمغہ حاصل کرنے کی طاقت عطا کی، یہ فتح قوم کیلئے وقف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر ایک خصوصی تحفہ، بین الاقوامی سٹیج پر پاکستان کے پرچم کو بلند ہوتے دیکھ کر میرا دل فخر سے بھر جاتا ہے اور ملک کے جذبے کو تسلیم کرنے کیلئے یہ ایک عظیم جذبہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles