
22 Mar 2025
(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے گمشدہ بچی کو 6 سال کی مسلسل کوششوں کے بعد والدین سے ملوا دیا۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ صبا شوکت گمشدہ حالت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں آئی تھی ، بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم اور میرا پیارا ایپ کی مشترکہ کوششوں سے بچی صبا شوکت کے والدین کو تلاش کیا گیا۔
بچی کے والدین کو 6 سال کی مسلسل کوششوں کے بعد تلاش کیا گیا، گمشدہ بچی کو والدین کی تلاش کیلئے کنگن پور میں لے جایا گیا، بچی کو عدالتی حکم پر والدین کے حوالے کر دیا گیا، والدین نے بچی واپس ملنے پر چیئرپرسن سارہ احمد اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔