
22 Mar 2025
(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
شہر لاہور میں سورج کی تپش میں اضافے کا آغاز ہو گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کے کوئی امکانات نہیں جس کے باعث گرمی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ادھر لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پاکستان کے دوسرے بڑے شہر کے طور پر سامنے آیا ہے، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 191 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور گرمی کے باعث شہریوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔