
22 Mar 2025
(لاہور نیوز) پاکستان ریلوے نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی، عید الفطر پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، عیدالفطر کے پہلے تینوں روز تمام میل، ایکسپریس اور اِنٹر سٹی ٹرینوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کرایوں پر خصوصی رعایت صرف عید کے تین روز تک ہی ہو گی، ریلوے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اطلاق ایڈوانس بکنگ پر بھی ہو گا، تاہم کرایوں میں کمی کا یہ اطلاق عید سپیشل ٹرینوں پر نہیں ہو گا۔
پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 20 فیصد کمی کیلئے تمام بکنگ دفاتر کو اس رعایت پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی۔