
21 Mar 2025
(لاہور نیوز) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن دل بڑا کرے اور اے پی سی میں اپنی ٹیم بھیجے۔
پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خواہش تو ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں اکٹھی ہوں، حکومت خود بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہا کرے۔
انہوں نے کہا کہ سڑکیں گرم کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، حکومت کچھ نہیں کر رہی تو اپوزیشن اپنا دل بڑا کرے اور اے پی سی میں اپنی ٹیم بھیجے، دو صوبوں میں بڑی سطح پر دہشتگردی جاری ہے۔
سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ مولانا فضل الرحمان کیخلاف بیانات دیتے ہیں، پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے کہ دوسری جماعتوں کے تحفظات دور کرے، شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ دوسری جماعتوں کو پی ٹی آئی کے رویے پر اعتراض ہے، تحریک سڑک سے شروع نہیں ہوتی۔