اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد

21 Mar 2025
21 Mar 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر  نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی  اجازت کی درخواست نمٹا دی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور  نے تحریک انصاف کے نائب صدر اکمل باری کی درخواست مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

ڈی سی لاہور کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، حال ہی میں ملک میں تین بار دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، بنوں کینٹ پر حملہ، جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی سمیت دیگر واقعات ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک مخصوص تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا کہ فتنہ الخوارج  نے 76 دہشت گرد ٹرینڈ کئے ہیں جو پاکستان میں دہشتگردی کر سکتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کی رپورٹ کی روشنی میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور  نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی ہے ، اگر درخواست گزار چاہے تو ڈپٹی کمشنر  کے فیصلے کو چیلنج کر سکتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles