
21 Mar 2025
(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن میں کیفے پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ملزم علی حسن بی او آر سوسائٹی کا رہائشی ہے جبکہ شریک ملزم فیاض کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، ملزمان کے خلاف نواب ٹاؤن تھانہ میں فوری مقدمہ نمبر 1684/25 درج کیا گیا۔
ملزمان کی فائرنگ سے کیفے کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ بدمعاشی اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت نہیں چلے گی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والا ملزم جو بھی ہو اس کا ٹھکانہ جیل ہے۔