اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا ریکارڈ سپرنٹنڈنٹ جیل سے طلب

20 Mar 2025
20 Mar 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ  نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آؤٹ آف شیڈول اور جیل مینوئل کے علاوہ بھی ملاقاتیں کرا رہے ہیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی، عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ عمران خان سے جیل ملاقاتوں کا کیا طریقہ کار ہے؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles