اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: اسحاق ڈار

19 Mar 2025
19 Mar 2025

(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں اور وزیر اعظم  نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔

انہوں  نے کہا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159 روپے ہو گی اور یقینی بنایا جائے گا کہ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 164 روپے سے زائد نہ ہو، 274 سستے بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے، ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہ ہو گی۔

اسحاق ڈار  نے مزید کہا کہ ملز مالکان کرشنگ سیزن بروقت شروع کریں گے، آئندہ سال کرشنگ سیزن یکم نومبر سے شروع ہو گا، خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles