
19 Mar 2025
(لاہور نیوز) پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کتنی آئی اور کتنی گئی؟ سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
ملک میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی، 1 سال میں 68 اور ایک ماہ میں 39 فیصد کی گراوٹ ہوئی۔
رواں مالی سال کے 8 ماہ میں مجموعی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 25 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 1 ارب 40 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال خالص بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا، حجم 1 ارب 14 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 1 ارب 61 کروڑ ڈالر ہو گیا۔