اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی جی نیب نے لاہور میں ایڈن سکینڈل متاثرین میں چیک تقسیم کئے

16 Mar 2025
16 Mar 2025

(لاہور نیوز) ایڈن سکینڈل متاثرین میں چیک تقسیم کرنے ڈی جی نیب لاہور اتوار کے روز اہلیہ کیساتھ نیب لاہور آفس پہنچ گئے۔

ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار اور اہلیہ نے چیک وصولی کیلئے آنے والے متاثرین کو چیئرمین نیب کیطرف سے گلدستے پیش کئے، متاثرہ خواتین کی سہولت کیلئے نیب کی فیمیل آفیسرز بھی اتوار کو ڈیوٹی پر موجود رہیں، ڈی جی نیب لاہور اور اہلیہ نے نیب کی خواتین افسران کو چھٹی کے روز خدمات سرانجام دینے پر سراہا۔ 

 

 

 

ڈی جی نیب لاہور  نے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کے تمام عمل کی ازخود نگرانی کی اور موقع پر ہدایات جاری کیں اور کہا کہ نیب لاہور کیجانب سے تین دنوں میں ایڈن سکینڈل کے سینکڑوں متاثرین کو کروڑوں روپے مالیت کے چیک حوالہ کئے گئے ہیں، تمام متاثرین کی سہولت کیلئے انہیں شٹل سروس بھی فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایڈن متاثرین کی آسانی کے پیش نظر سٹامپ پیپر  کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے ۔ 

ڈی جی نیب لاہور  نے عید الفطر سے قبل ایک اور میگا سکینڈل میں اہم ریکوری اور متاثرین میں ڈوبی رقوم کی تقسیم کی خوشخبری دے دی۔ 

 

 

 

متاثرہ شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ نیب لاہور کی جانب سے اعلی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس پر چیئرمین اور ڈی جی نیب لاہور کے شکر گزار ہیں، عیدالفطر سے قبل ڈوبی رقم کی برآمدگی پر نیب لاہور اور تمام انتظامیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے