اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی اب قصہ ماضی بن چکی دوبارہ اقتدار میں نہیں آسکتی: رانا تنویر حسین

16 Mar 2025
16 Mar 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب قصہ ماضی بن چکی دوبارہ اقتدارمیں نہیں آ سکتی۔

 اپنے آبائی حلقے نارنگ منڈی میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنی بھی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے وہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہوئی ہے،

انہوں نے کہا کہ جس کام سے عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی آئے تبدیلی اسے کہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی  نے 190 ملین پاؤنڈ کا ہیر پھیر کر کے اپنے پاس رکھ لیے، وزیر اعظم پاکستان  نے اس 190 ملین پاونڈ کی لاگت سے دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، انشاءللہ یہ یونیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شمار ہو گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی  نے توشہ خانہ میں سے گلدان تک نہیں چھوڑے، مسقبل میں یہ کوئی نہ سوچے کہ اب دوبارہ پی ٹی آئی کی بھاری آئے گی، رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب قصہ ماضی بن چکی اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے