اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی ایجنسی ’را‘ پاکستان میں دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے: رانا ثنااللہ

16 Mar 2025
16 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ’ را‘ پاکستان میں دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے۔

رانا ثناء اللہ  نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے،  بھارتی ایجنسی دہشت گردوں کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کر رہی ہے، دہشتگرد گروہوں کی سوچ اور خیالات آپس میں نہیں ملتے، ان سب کو ’را‘  نے اکٹھا کیا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہمارا ہمسایہ افغانستان جس کی پناہ گزینوں کی شکل میں ہم  نے سالہاسال مدد کی، افغانستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، مگر افغان حکومت پروکسی کا کردار ادا کر رہی ہے، دہشتگردوں کو جس قسم کی سہولت فراہم کی ہوئی ہیں ان کی مدد سے وہ دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

رانا ثناء اللہ  نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہیں یہ بالکل غلط بات ہے، کارروائی ہوتے ہی انڈیا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا اور ساتھ ہی ہمارے ملک کی ایک سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے ساتھ شروع ہو گیا اور انہوں  نے اس چیز کو اس طرح ابھارا جیسے یہ کوئی بہت بڑا واقعہ ہو گیا ہو اور خدانخواستہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مگر ہماری فورسز  نے جیسی ہی آپریشن شروع کیا، تمام دہشتگردوں کو چند گھنٹوں میں جہنم واصل کر دیا گیا، اب جائے وقوعہ پر سب کی رسائی ہے، آزاد میڈیا بھی وہاں گیا ہے سب نے دیکھا کہ ٹرین کے تمام مسافر بازیاب ہو چکے ہیں جبکہ 26 لوگ شہید ہوئے جن میں 18 جوان پاک فوج سے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر  نے کہا کہ پورے ملک خدانخواستہ کئی سو لوگ لاپتہ ہوتے تو ان کے لواحقین سوال کرتے کہ ہمارے لوگ لاپتہ ہیں لیکن کوئی ایسا معاملہ نہیں، بھارتی ساختہ پروپیگنڈا ہے۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ گرینڈ آپریشن کی صرف بات بنی ہوئی ہے، کسی گرینڈ آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں، نہ گرینڈ آپریشن کی کوئی شکل ہوتی ہے، اس سے بڑا گرینڈ آپریشن کیا ہو گا کہ روزانہ کی بنیاد پر بیسیوں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں اور دہشتگرد مارے جارہے ہیں، اسی آپریشن سے دہشتگردی کنٹرول ہو گی اور دہشت گرد نیست و نابود ہوں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے