اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: بیجنگ انڈر پاس پر نجی گارڈز کی شہری پر فائرنگ

13 Mar 2025
13 Mar 2025

(لاہور نیوز) لاہور میں ڈالہ کلچر ختم نہ ہو سکا، شہری پر تشدد اور فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہو گیا۔

بیجنگ انڈر پاس پر پرائیویٹ گارڈ کی جانب سے شہری پر فائرنگ واقعہ کی موبائل فوٹیج سامنے آ گئی، گاڑی کی ٹکر کے بعد پرائیویٹ گارڈ نے شہری پر سیدھا فائرنگ کر دی۔

ایس پی سول لائنز عبدالحنان کے مطابق پرائیویٹ گارڈ شہری کو پکڑ کر مارتے رہے، پولیس جب موقع پر پہنچی تو سکیورٹی گارڈ گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

عبدالحنان  نے کہا کہ ملزمان کی ابھی شناخت نہیں ہوئی کہ سکیورٹی گارڈ کس کے تھے، کس کے ساتھ آئے، جلد ان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا، ایک گاڑی اور اسلحہ پولیس  نے قبضے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈالہ میں بیٹھے نقاب پوش گن مینوں کے شہری پر تشدد اور فائرنگ سے علاقے سے خوف و ہراس پھیل گیا، لڑائی جھگڑے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے